۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
حجة الاسلام و المسلمین ڈاکٹر فدا حسين یزدانی

حوزہ/ صدر جامعہ روحانیت سندھ قم المقدس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ پے در پے حملے خطے اور خصوصا فلسطین کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شہید محسن فخری زادہ کی شہادت پر جامعہ روحانیت سندھ مقیم قم المقدس کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا فدا حسین یزدانی نے اس بزدلانہ کاروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی مایہ ناز ایٹمی سائنسدان کی شہادت، رواں سال میں در اصل دوسری بار اسلامی جمہوری ایران پر  حملہ ہے، نیز یہ حملہ خطے اور فلسطین  کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز تہران کے قریب آبسرد ٹول پلازہ پہ ہونے والا خودکش حملہ اور فائرنگ درحقیقت اسی رواں سال میں دوسری بار اسلامی جمہوری ایران پہ حملہ ہے جبکہ پہلا حملہ اسی سال کی ابتدا سردار سلیمانی اور ان کے یارباوفا ابومھدی مہندس کی شہادت ہے یہ پے در پے حملے خطے اور خصوصا فلسطین کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہیں۔

انہوں نے کہا اس شہادت پہ امام زمانه عج اسلامی جمہوری ایران مقام معظم رہبری اور ان کے پسماندگان کی خدمت تسليت و تعزيت پيش کرتے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .